خلافت ٹھیک کام کر رہی ہے، روس اور امریکی اتحاد کے فضائی حملے ناکام رہے ، سعودی شہری اپنے لوگوں کا بدلہ چکائیں: ابوبکر البغدادی

خلافت ٹھیک کام کر رہی ہے، روس اور امریکی اتحاد کے فضائی حملے ناکام رہے ، ...
خلافت ٹھیک کام کر رہی ہے، روس اور امریکی اتحاد کے فضائی حملے ناکام رہے ، سعودی شہری اپنے لوگوں کا بدلہ چکائیں: ابوبکر البغدادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)دولت اسلامیہ نے اپنے سربراہ کی جانب سے ایک نیا پیغام جاری کیا ہے، جس میں خودساختہ لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ خلافت ٹھیک کام کر رہی ہے اور یہ کہ روس اور امریکی قیادت والے اتحاد کے فضائی حملے گروپ کو کمزور کرنے میں ناکام رہے ہیں اورسعودی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بدعتی ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، اور شام، عراق اور یمن میں اپنے لوگوں کا بدلہ چکائیں۔

آڈیو رکارڈنگ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیغام ابو بکر البغدادی کی جانب سے ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کو اعتماد ہونا چاہیئے کہ خدا انھیں فتح یاب کرتا ہے جو اس کے عبادت گزار ہوتے ہیں۔ اور اچھی خبر سن لیں کہ دولت اسلامیہ بہتر کام کر رہی ہے۔ اس کے خلاف لڑائی جتنی شدید تیز کی جاتی ہے ، یہ اتنی ہی پاک صاف بن کر نمودار ہوتی ہے اور سخت جان بنتی ہے۔ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ہفتے کو شائع ہونے والے اس 24 منٹ کے پیغام کے مستند ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اسی اکاﺅنٹ پر ماضی میں بھی داعش کے بیانات پوسٹ ہوتے رہے ہیں۔ اس کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔پیغام میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے مسلمان ملکوں کا اتحاد تشکیل دینے کی سعودی عرب کی کوششوں پر تنقید کی گئی ہے۔

پیغام کے مطابق اگر یہ اسلامی اتحاد ہے، تو اِسے اپنے یہودی اور صلیبی جنگوں کے آقاﺅں سے آزادی کا اعلان کرنا چاہیئے تھا، اور یہودیوں کی ہلاکت اور فلسطین کی آزادی کو اپنا ہدف بنانا چاہئے تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے بتایاکہ پیغام دینے والے نے سعودی عرب میں بغاوت بلند کرنے پر زور دیا ہے اور اسرائیل کے خلاف حملے کا عہد کیا ہے۔ انھوں نے سعودی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بدعتی ظالموں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، اور شام، عراق اور یمن میں اپنے لوگوں کا بدلہ چکائیں۔بغدادی آئے دِن اپنی ریکارڈنگ میں اپنی زبانی سعودی بادشاہت پر حملوں کے لیے کہتے آئے ہیں۔ اپنے آخری پیغام میں، بغدادی نے سعودی حکمرانوں پر الزام لگایا تھا کہ وہ مغربی آقاﺅں کو خوش کرنے کے لیے یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کر رہے ہیں۔اپنے آخری پیغام میں خطاب کرنے والے نے اسرائیل پر حملے کا عہد کرتے ہوئے کہا تھا کہ داعش نے ایک لمحے کے لیے بھی فلسطین کو نہیں بھلایا۔انھوں نے کہا کہ اور بہت جلد، خدا نے چاہا، تو آپ مجاہدین کے قدموں کی آواز سنیں گے۔ ہم روز بروز آپ کے قریب آتے جا رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ریکارڈنگ کے ہمراہ مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولت موجود نہیں، جب کہ بغدادی کے دیگر آڈیو پیغامات میں ایسا ہی ہوتا ہے۔اِس شدت پسند سنی گروہ کو عراق اور شام کے بڑے رقبے پر تسلط حاصل ہے، لیکن اسے حالیہ ہفتوں کے دوران شدید فوجی دباﺅ کا سامنا ہے۔شامی کردوں اور عرب باغی گروہوں کےاتحاد نے، جسے امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی مدد حاصل ہے، کہا ہے کہ ہفتے کے روز اس نے شام میں داعش سے ایک ڈیم کا قبضہ خالی کرا لیا ہے، اور دریائے فرات کی جانب شدت پسندوں کی کمک کی رسد لائن کاٹ کر رکھ دی ہے۔عراق میں، سرکاری فوجوں نے رمادی کے شہر کی جانب داعش کا قبضہ خالی کرا لیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بغدادی نے مئی میں انٹرنیٹ پر اپنا آخری عام پیغام بھیجا تھا۔ یادرہے کہ کئی بار یہ خبر بھی آتی رہی ہے کہ وہ لڑائی میں زخمی یا ہلاک ہوگئے ہیں، لیکن بظاہر یہ بات درست نہیں لگتی۔