وزیر اعظم نے فرنس آئل کی در آمد پر پا بندی لگا دی

وزیر اعظم نے فرنس آئل کی در آمد پر پا بندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے سوئی ناردرن، سوئی سدرن اور پی ایس او کے بورڈز کی تشکیل نو کا حکم دے دیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیرپیٹرولیم غلام سرورخان اور وزیر توانائی عمر ایوب خان نے پاور سیکٹر سے متعلق بریفنگ دی،توانائی کمیٹی کے اجلاس میں فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں گیس بحران پر فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور ایل این جی کی 4 ماہ کی طلب اور گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پیش کیا گیا۔اجلاس میں ملک میں بجلی کے پیداواری منصوبوں، ایل این جی اور پیٹرولیم سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کی منظوری دی اور ایل این جی کی قیمت پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سوئی ناردرن، سوئی سدرن اور پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے بورڈز کی تشکیل نو کا حکم دیا۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نے توانائی بحران پر بنائی گئی فیکٹ فائینڈنگ رپورٹ مسترد کردی اور وزیراعظم نے سیکریٹری پیٹرولیم کو 48 گھنٹوں میں سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے اور فرنس آئل امپورٹ کرنے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
توانائی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان سے نیول چیف ظفر محمود عباسی نے ملاقات کی ہے۔ پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ امور اور آپریشنل تیاریوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ بدھ کے روز پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ امور اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریف کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاک بحریہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتری کے لئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم ،نیول چیف

مزید :

صفحہ اول -