اداکار وکیل فاروقی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے

اداکار وکیل فاروقی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے
اداکار وکیل فاروقی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن اور سٹیج کے سینئر اداکار، رائٹر اور ڈائریکٹر وکیل فاروقی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل فاروقی کی گزشتہ رات آرٹس کونسل سے واپسی پر راستے میں طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیئے ملیر کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔وکیل فاروقی نے اپنی فنی زندگی کا آغاز 1967ءمیں ریڈیو پاکستان کراچی کے ڈراموں سے کیا تھا جبکہ ان کے ٹیلی وڑن کے ڈراموں میں عید ٹرین، آخری چٹان، محمدبن قاسم، برزخ، عروسہ، صبح سویرے، ہیلو ہیلو، آبلہ پاء، تعلیمِ بالغاں، سحر ہونے تک،۔شمع، باادب با ملاحظہ ہوشیار، ہفت آسماں، خودغرض سمیت 50 سے زائد ڈرامے شامل ہیں۔

انہوں نے ٹی وی ڈرامہ سریل آخری چٹان میں چنگیز خان کے بیٹے جوجی کا مشہور کردارادا کیا تھا۔ وکیل فاروقی نے دو درجن سے زائد اسٹیج ڈراموں میں بطور مصنف و ہدایتکار خدمات سرانجام دیں ساتھ ہی انہوں بطور مصنف و ہدایت کار کلاسک ٹیلی فلم مرزا غالب بنائی جبکہ ’محبت زندہ رہے گی‘ ان کی زیر تکمیل ٹیلی فلم ہے۔وکیل فارقی کی عمر 73 سال تھی، مرحوم نے ورثاءمیں دو بھائی اور ایک بہن کو سوگوار چھوڑا، وکیل فاروقی غیر شادی شدہ تھے ان کی نماز جنازہ عمرہ پر گئے اہل خانہ کی وطن واپسی پر ادا کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -