کسٹمز کی بڑی کارروائی،کروڑوں کا سمگل شدہ سامان برآمد

کسٹمز کی بڑی کارروائی،کروڑوں کا سمگل شدہ سامان برآمد
کسٹمز کی بڑی کارروائی،کروڑوں کا سمگل شدہ سامان برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے علاقے جوڑیا بازار میں ماڈل کلکٹریٹ کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ماڈل کلکٹریٹ کسٹم نےکراچی کے علاقے جوڑیا بازار میں چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کیا، کارروائی میں سمگل کیے گئے غیر ملکی اعلیٰ برانڈ کے سیگریٹ کے سینکڑوں کارٹن برآمد ہوئے،برآمد کئے گئے سامان میں کئی ٹن چھالیہ اور بھاری مقدار میں انڈین گٹکا بھی شامل ہے جسے جوڑیا بازارکی دشوار گزار گلیوں میں بنے گوداموں میں چھپایا گیا تھا۔برآمد سامان کی مالیت تقریباً 5 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے،دوران کارروائی کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا۔کسٹمز ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت گودام لاک تھے، سمگل شدہ سامان برآمد ہونے کی ایف آئی درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ یہ کسٹمز حکام کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر چوتھی بڑی کارروائی ہے۔