مفتی تقی عثمانی کے بھتیجے مفتی محمود اشرف عثمانی انتقال کرگئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مفتی محمد تقی عثمانی کے بھتیجے مفتی محمود اشرف عثمانی انتقال کرگئے۔مفتی محمود اشرف عثمانی دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء کے سربراہ تھے، ان کی نمازِ جنازہ آج رات ساڑھے 11 بجے ادا کی جائے گی۔
مفتی تقی عثمانی نے بھتیجے کے انتقال پر اپنے پیغام میں کہا "دارالعلوم كے شیخ الحديث اور مفتی اور میرے محبوب بھتیجے اور دینی وعلمی کتابوں کے مصنف مولانا محمود اشرف عثمانی کی وفات پر کیا کہوں "اناللہ واناالیہ راجعون" کے سوا کچھ سمجھ میں نہیں آرہا، آج ہی رات ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ پڑھ کر کس دل سے انہیں قبر میں پہنچاؤں گا؟ اللہ تعالی ہمت دیدے۔"
دارالعلوم كے شیخ الحديث اور مفتی اور میرے محبوب بھتیجے اور دینی وعلمی کتابوں کے مصنف مولانا محمود اشرف عثمانی کی وفات پر کیا کہوں اناللہ واناالیہ راجعون کے سوا کچھ سمجھ میں نہیں آرہا آج ہی رات ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ پڑھکر کس دل سے انہیں قبر میں پہنچاونگا؟ اللہ تعالی ہمت دیدے
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) February 27, 2022