بینک آف امریکا نے پاکستان کے بانڈز کو اپ گریڈ درجہ دے دیا

بینک آف امریکا نے پاکستان کے بانڈز کو اپ گریڈ درجہ دے دیا
بینک آف امریکا نے پاکستان کے بانڈز کو اپ گریڈ درجہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینک آف امریکا نے پاکستان کے بانڈز کو اپ گریڈ درجہ دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امریکی بینک نے پاکستانی بانڈز کی قیمت مزید بڑھنے کی پیش گوئی  کردی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غیریقینی سیاسی صورتحال میں کمی سے بانڈز کی ویلیو بڑھی،بینک آف امریکا کا مزید کہناتھا کہ آئی ایم ایف کے نئے معاہدے سے پاکستانی بانڈز کی ویلیو مزید بہتر ہوگی،نئی حکومت کی کابینہ میں معاشی وزارتی ٹیم کی تقرری اہمیت کی حامل ہے۔