ہری پور سے چیتے کے 2بچے ریسکیو، نام سلطان اور نیلو رکھ دیئے گئے

ہری پور سے چیتے کے 2بچے ریسکیو، نام سلطان اور نیلو رکھ دیئے گئے
ہری پور سے چیتے کے 2بچے ریسکیو، نام سلطان اور نیلو رکھ دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہری پور کے علاقے جبری سے چیتے کے 2 بچے ریسکیو کئے گئے ہیں جن کے نام بھی رکھ دیئے گئے ہیں۔اس بات کا اظہار اسلام آباد میں وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن رینا سعید نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔
"جنگ" کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ایک نر چیتا ہے جس کا نام سلطان رکھا گیا ہے جبکہ مادہ چیتے کا نام نیلو رکھا گیا ہے، دونوں بچوں کی عمر 2 ماہ ہے۔رینا سعید نے بتایا کہ ان چیتے کے بچوں کی ماں لاپتہ ہے، اس حوالے سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چیتے کے بچوں کی ماں کو مار دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ کے پی وائلڈ لائف کی درخواست پر چیتے کے بچوں کو اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو اینڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن نے مزید بتایا ہے کہ چیتے کے بچوں کا طبی معائنہ مکمل ہو چکا ہے، ان کی ویکسینیشن بھی کی جائے گی۔رینا سعید کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایم بی پاکستان کے مطابق چیتے کی نسل پاکستان میں خطرے سے دو چار ہے، اسلام آباد وائلڈ لائف چیتوں کی نگہداشت کے لئے غیر معمولی اقدامات کرے گی۔