کراچی میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ،میں اور میرے ساتھی لائنز ایریا کے رہائشیوں کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے:ڈاکٹر فاروق ستار 

کراچی میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ،میں اور میرے ساتھی لائنز ایریا کے ...
کراچی میں توڑ پھوڑ کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ،میں اور میرے ساتھی لائنز ایریا کے رہائشیوں کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے:ڈاکٹر فاروق ستار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں اور میرے ساتھی لائنز ایریا کے رہائشیوں کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے،میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ لائنز ایریا کے 550مکانوں کو فوری لیز کیا جائے،حکومت جن لوگوں کے ناجائز کر رہی ہے وہ ہی زمینوں کے جائز مالک ہیں،کراچی میں توڑ پھوڑ کے سلسلے کو بند ہونا چاہئے ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیر بلدیات سعید غنی ایک جانب ہال توڑنے سے منع کر رہے ہیں تو دوسری طرف لائنز ایریاکے لوگوں کو نوٹس بھیج رہے ہیں، میں اور میرے ساتھی یہاں کے رہائشیوں کو  بے گھر نہیں ہونے دیں گے ،واٹر بورڈ کے وڈیرے نوٹسز دے رہے ہیں اور سندھ حکومت کے جاگیر دار نوٹس بھیج رہے ہیں، میں وزیر بلدیات کو یاد دلانا چاہتا ہوں واٹر بورڈ بھی ان کی وزارت کا حصہ ہے جبکہ میئر کراچی وسیم اختر یہاں سے ہی ووٹ لیکر غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کا غلط استعمال کیاجارہا ہے، حکومت جن کے ساتھ ناجائز کر رہی ہے وہی لوگ اپنی زمینوں کے جائز مالک ہیں، 1981میں لائنز ایریا والوں نے 35کروڑ روپے کی ادائیگی کی ہے،میں حکومت سے سے مطالبہ کرتا ہوں کہ لائنز ایریا کے 550مکانوں کو فوری طور پر لیز دی جائے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ہم شادی ہال والوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شادی ہال کسی صورت میں مسمار نہیں ہونے دیں گے،2018کی ایم کیو ایم والے لوگوں کو بے روزگار کر رہے ہیں،اگر کسی کو بھی کچھ ہوا تو  اس کے ذمہ دار بلڈنگ کنٹرول ،سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور  واٹر بورڈ والے ہیں، ان کے لوگوں کو پکڑا جائے،اِنھوں نے ناجائز تعمیرات کیوں ہونے دیں ؟۔