ملتان ، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ، 5 افراد جاں بحق ، 25 شدید زخمی

ملتان ، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ، 5 افراد جاں بحق ، 25 شدید زخمی
ملتان ، گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ، 5 افراد جاں بحق ، 25 شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان میں گیس سے بھرا ٹینکر آگ لگنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 شدید زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق واقعہ فہد ٹاؤن میں پیش آیا، زور دار دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر میں آگ لگنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا، آگ والے ٹکڑے مقامی آبادی کے گھروں پر جا کر گرے جس سے گھروں کی چھتیں متاثر ہوئیں۔

کمشنر ملتان کے مطابق فہد ٹاؤن میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، جاں بحق اور زخمیوں کو  نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا، علاقے میں بجلی کی سپلائی اور گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔