ٹرمپ کا تارکین وطن کو واپس کرنے پر کولمبیا کیخلاف بڑی پابندیوں کا اعلان  

ٹرمپ کا تارکین وطن کو واپس کرنے پر کولمبیا کیخلاف بڑی پابندیوں کا اعلان  
ٹرمپ کا تارکین وطن کو واپس کرنے پر کولمبیا کیخلاف بڑی پابندیوں کا اعلان  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)کولمبیا نے امریکا سے آنے والے تارکین وطن کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے صدر نے کہا ہے کہ امریکا سے آنے والے تارکین وطن کے کسی طیارے کو اپنی سرزمین پر اترنے نہیں دیں گے۔کولمبیئن صدر نے امریکا سے آنے والے 160 تارکین وطن کو واپس بھی روانہ کیا ہے۔

دوسری جانب کولمبیا کے اقدام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت ردعمل سامنے آیا اور انہوں نے کولمبیا کی حکومت اور ان کے حامیوں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کولمبیا کے حکومتی عہدیداروں پر سفری پابندیاں لگا رہے ہیں جبکہ کولمبیا پر جلد مالیاتی پابندیاں بھی عائد کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا کے سامان پر ہنگامی طور پر 25 فیصد ٹیرف نافذ کر رہے ہیں اور ایک ہفتے میں ٹیرف  50فیصد تک بڑھا دیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کولمبیا نے تارکین وطن کو واپس کر کے امریکی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی شروعات ہے آگے اور بھی بہت کچھ ہوگا۔