ایل پی جی باؤزر دھماکے میں کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟سی پی او ملتان کا بیان سامنے آ گیا

ایل پی جی باؤزر دھماکے میں کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟سی پی او ملتان کا بیان ...
ایل پی جی باؤزر دھماکے میں کتنا جانی و مالی نقصان ہوا؟سی پی او ملتان کا بیان سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایل پی جی باؤزر دھماکے میں جانی ومالی نقصان کے حوالے سے کہا ہے کہ ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 5افراد جاں بحق اور 31زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں ایک بچی، 2خواتین اور2مرد شامل ہیں،13زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سی پی او ملتان کاکہنا ہے کہ ایل پی جی باوٌزر دھماکے میں جانور بھی ہلاک ہوئے،اس کے علاوہ  دھماکے میں کئی مکانات تباہ ہوئے، ان کاکہناتھا کہ ایل پی جی باؤزر سے گیس کا اخراج جاری ہے، علاقے کو خالی کرا لیاگیا،صادق علی ڈوگر کاکہناتھا کہ16گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔