ملتان انڈسٹریل سٹیٹ میں گیس باؤزردھماکا کیسے اور کیوں ہوا؟پولیس حقائق سامنے لے آ ئی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان انڈسٹریل سٹیٹ میں گیس باؤزر دھماکے کے حوالے سے پولیس اہم حقائق سامنے لے آئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ ایل پی جی گیس کنٹینر میں دھماکا غیرقانونی فلنگ کے دوران ہوا، بڑے گیس باؤزر سے ایل پی جی چھوٹے باؤزرز اور کمرشل سلنڈر میں ری فل کی جارہی تھی،پولیس کا مزید کہناتھا کہ جہاں دھماکا ہوا وہ جگہ غیرقانونی ایل پی جی ریل فلنگ کا گودام تھا،بڑا گیس باؤزر مبینہ طور پر سمگل شدہ ایل پی جی گیس لے کر آیاتھا،پولیس نے کہاکہ گودام میں 5چھوٹے بڑے گیس باؤزر موجود تھے جو تباہ ہوئے۔