دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دیدی،سیریز 1-1سے برابر
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 120 رنز سے شکست دیتے ہوئے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیئے گئے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 133 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 120 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم 31 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتداہی میں پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا ، جب کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2،2رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابراعظم 31اور کامران غلام 19رنز بنا کر آوٌٹ ہوئے۔
ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل شروع ہوا تو سعود شکیل پہلے اوور کی تیسری گیند پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اگلے اوور میں نائٹ واچ مین کاشف علی بولڈ ہوگئے۔
دوسرا روز
دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن کے ساتھ کریز پر تھے، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 178 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔
پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا، شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے 31 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 19 رنز بناسکے۔
ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 244 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4، 4 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلا روز
ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیمیں اپنی پہلی اننگز مکمل کرچکی تھیں، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں انتہائی مایوس کن کھیل پیش کیا۔ کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابراعظم محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ سعود 32 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد رضوان بھی 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔نعمان علی صفر، سلمان آغا 9، ابرار احمد 2 اور کاشف علی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستانی اسپنرز نے محض ایک گھنٹے میں ویسٹ انڈیز کے 7 ابتدائی بلےبازوں کو پویلین روانہ کیا۔
کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4، جسٹن گریوز ایک، عامر جینگو، ایلک اتھاناز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔
مڈل آرڈر بیٹر کیویم ہوج 21 اور کیمار روچ 25 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم گڈاکیش موتی نے 55 اور جومل واریکن 36 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے 6، ساجد خان نے 2 جبکہ ابرابر احمد اور ڈیبیو کرنیوالے کاشف علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔