خاتون وکیل کے قتل کے معاملہ میں اہم پیشرفت،شوہر ہی قاتل  نکلا 

خاتون وکیل کے قتل کے معاملہ میں اہم پیشرفت،شوہر ہی قاتل  نکلا 
خاتون وکیل کے قتل کے معاملہ میں اہم پیشرفت،شوہر ہی قاتل  نکلا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ خاتون وکیل کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی،پولیس نے ملزم کا پتہ چلا لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون وکیل کا شوہر قاتل نکلا،ملزم بلال اور ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں،شوہر نے ڈرائیور کیساتھ پلاننگ کے بعد خاتون وکیل کو قتل کیا، تفتیشی ذرائع کاکہنا ہے کہ ملزم بلال نے خاتون وکیل کو گھریلو تنازع پر قتل کیا۔