پاکستان ایسوسی ایشن دبئی بیرون ملک پاکستانیوں کی پہچان ہے:صدر تنظیم

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی بیرون ملک پاکستانیوں کی پہچان ہے:صدر تنظیم
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی بیرون ملک پاکستانیوں کی پہچان ہے:صدر تنظیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں ہونے والے ایک آگاہی اجلاس میں دبئی کے ممتاز بزنس مین چودھری محمد اشرف گل ، PAD کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام، جنرل سیکرٹری زاہد  حسن، ڈاکٹر ظفر گوندل ، PJF کے صدر طاہر منیر طاہر اور مریم ممتاز نے شرکت کی-
اس موقع پر  پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر  ڈاکٹر فیصل اکرام نے  چودھری محمد اشرف گل کو   پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور پاکستان میڈیکل سینٹر PMC کے بارے آگاہی فراہم کی-انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی بیرون ملک پاکستانیوں کی پہچان ہے- پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے قائم اس ادارہ سے نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر اقوام عالم کے لوگ بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں-متحدہ عرب امارات میں دو سو ممالک کے لوگ موجود ہیں اور ان میں سے  بیشتر ممالک کے لوگ PAD اور PMC کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں- ہمیں اس بات پر فخر ہے ہم دنیا کے سب سے بڑے میڈیکل سینٹر کا اعزاز رکھتے ہیں-  PAD اور PMC کے بارے بریفنگ کے بعد چودھری محمد اشرف گل نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی رکنیت اختیار کر لی اور کہا کہ مجھے PAD کا حصہ بننے پر خوشی ہے- آگاہی اجلاس میں موجود ارکان نے  انہیں PAD میں شمولیت پر خوش آمدید کہا- اس موقع پر  چودھری محمد اشرف گل نے کہا کہ وہ خود بھی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں گے اور دیگر دوستوں کی توجہ بھی  اس طرف راغب کریں گے-