اشیائے خورونوش لےکر 100 گاڑیوں پر مشتمل نیا قافلہ کرم کیلئے روانہ
ہنگو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اشیائے خورونوش لے کر 100 گاڑیوں کا نیا قافلہ ضلع کرم کے لئے روانہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" نے ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان کے حوالے سے بتایا کہ ٹل سے کرم کےلیے 60 گاڑیوں پرمشتمل قافلہ روانہ کیا گیا جس کے بعد مزید 40 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے روانہ ہوگیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق قافلے میں آٹا،گھی،چینی،ادویات اور روزمرہ کی اشیاءشامل ہیں جبکہ قافلے کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرم سامان لے جانے والے قافلوں پر 2 مرتبہ حملے ہوچکے ہیں جس کے بعد حکومت نے کرم میں شرپسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔