ایڈیشنل رجسٹرار کی انٹراکورٹ اپیل؛جسٹس اطہر من اللہ کا بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ

ایڈیشنل رجسٹرار کی انٹراکورٹ اپیل؛جسٹس اطہر من اللہ کا بنچ سے الگ ہونے کا ...
ایڈیشنل رجسٹرار کی انٹراکورٹ اپیل؛جسٹس اطہر من اللہ کا بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس اطہر من اللہ نے بنچ سے الگ ہونے کا عندیہ دیدیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اگر یہ بنچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے تو میں الگ ہو جاؤں گا، ہمارے سامنے اس وقت کوئی کیس ہے ہی نہیں،ہمارے سامنے جو اپیل تھی وہ غیرموثر ہو چکی،اگر بنچ کارروائی جاری رکھنا چاہتا ہے تو میں معذرت کروں گا۔