کشمیریوں کی حمایت: فیس بک پر پاکستانیوں کے اکاﺅنٹس بلاک

کشمیریوں کی حمایت: فیس بک پر پاکستانیوں کے اکاﺅنٹس بلاک
کشمیریوں کی حمایت: فیس بک پر پاکستانیوں کے اکاﺅنٹس بلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)فیس بک پرکشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے والے مزید ہزاروں پاکستانی شہریوں کے اکاونٹس اور پیجز بھی بلاک کردئیے گئے۔کشمیری حریت پسند برہان وانی کے حق میں پوسٹ کرنے پر فیس بک انتظامیہ نے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کا پیج بھی تین روز کیلئے بلاک کردیا۔

سوشل میڈیاماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا ریجنل ہیڈکوارٹر بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ہونے کی وجہ سے بھارتی دباﺅ پر کشمیر سے متعلقہ مواد سنسرکیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کا دہرا معیار سامنے آگیا۔فیس بک نے کشمیرمیں بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پرمزید ہزاروں پاکستانی شہریوں کے اکاونٹس اور پیجز بلاک کردئیے۔سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک کے اس متعصبانہ اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹرکی انتظامیہ نے بھی بھارتی دباو¿ پر کشمیر یوں کیلئے آوازاٹھانے پرحافظ محمدسعید کا ٹوئیٹراکاونٹ بلاک کردیا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -