سونا مزید مہنگا ہوگیا

سونا مزید مہنگا ہوگیا
سونا مزید مہنگا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزارروپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوچکا ہے،10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2373 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی۔

مزید :

بزنس -