9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے: رانا ثنااللہ

9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے: رانا ثنااللہ
9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے: رانا ثنااللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کا 190 ملین پاﺅنڈز کیس بھی ان میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کیسز کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے، پی ٹی آئی رہنماﺅں کے ساتھ بیک چینل رابطے برقرار ہیں ، پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ ڈیڈ لائن اور وارننگ دینا چھوڑ دے۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ آئے گا تو اس کا اثر مذاکرات پر ہوگا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بانی کے خلاف فیصلہ آئے اور اس کا مذاکرات پر اثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، ملٹری کورٹ میں ملزم کو دفاع کا مناسب موقع نہیں ملتا، ساکھ سویلین عدالت کی سزا کی ہوگی۔

مزید :

قومی -