پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا کیلئے قانون کے مطابق عمل کرینگے

پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا کیلئے قانون کے مطابق عمل کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ حکومت پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے قانون کے مطابق حل کرے گی ¾ ایف آئی اے کے ایک افسر کو پرویز مشرف کے خلاف الزامات کی تحقیقات اور معلومات جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی ¾حکومت بہتر نظم ونسق کے لئے تمام شعبوں پر توجہ دے رہی ہے۔ ریڈیو انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ حکومت سابق فوجی حکمران جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے قانون کے مطابق عمل کرے گی۔ اٹارنی جنرل پہلے ہی اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ایک افسر کو پرویز مشرف کے خلاف الزامات کی تحقیقات اور معلومات جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی جو عدالت کے سامنے پیش کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تمام سیاسی جماعتو ں نے آئین توڑنے کے الزامات پر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ چلانے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں اقدامات کیلئے وزیراعظم نواز شریف کی مکمل حمایت کی ہے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ حکومت قانون اور آئین کے مطابق تمام فیصلے کرے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت بہتر نظم ونسق کے لئے تمام شعبوں پر توجہ دے رہی ہے۔
پرویز رشید

مزید :

صفحہ اول -