عوام ووٹ اہل،خدمت کرنیوالوں کو دیں ،راشدحفیظ

عوام ووٹ اہل،خدمت کرنیوالوں کو دیں ،راشدحفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے پی پی 16 سابق ایم پی اے راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام الناس ذات برادری اور علاقائی تعصب سمیت دیگر تمام تخصیصات سے بالاتر ہو کر ملک کیلئے کام کریں اور ووٹ جیسی مقدس قومی امانت صحیح ، اہل اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگوں کو دیں . میرا ماضی عوام کے سامنے ہے . ہم تحریک انصاف کے پرچم کو لے کر پاکستان سے استحصالی سیاسی نظام کے خاتمے کی جدوجہد کر رہے ہیں جس میں عوام ہمارا ساتھ دیں . انہوں نے ان خیالات کا اظہار بنی، کرتار پورہ اور ملحقہ یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہو ں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور نے وسائل سے مالا مال ہمارے ملک کو پسماندہ رکھا ہوا ہے . ہوس زر کے پجاری نام نہاد عوامی خادمین اقتدار میں آ کر تمام وسائل کو لوٹ رہے ہیں . ان کی تجوریاں بھر رہی ہیں اور عوام پینے کے پانی جیسی بنیادی ضرورت کو ترس رہے ہیں. انہو ں نے کہا کہ اگر ن لیگ کو صحیح معنوں میں عوام کے ساتھ ہمدردی ہوتی تو آج راولپنڈی میں پانی ناپید نہ ہوتا مگر ان لوگوں نے کمیشن کے حامل میگا ترقیاتی پراجیکٹس بنائے اور عوام کے بنیادی مسائل کو پس پشت ڈال کر مفادات کی سیاست کی . انہو ں نے کہا کہ 25 . جو لائی کو عوام مفادات کی اس سیاست کا خاتمہ کر دیں گے اور بلے کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر نیا پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے .