ہوٹل کی چادریں ہمیشہ سفید رنگ کی ہی کیوں ہوتی ہیں؟ جانئے وہ بات جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائی

ہوٹل کی چادریں ہمیشہ سفید رنگ کی ہی کیوں ہوتی ہیں؟ جانئے وہ بات جو آپ کو آج تک ...
ہوٹل کی چادریں ہمیشہ سفید رنگ کی ہی کیوں ہوتی ہیں؟ جانئے وہ بات جو آپ کو آج تک کسی نے نہیں بتائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک) گھر میں ہم اپنے بیڈ پر رنگ برنگی چادریں استعمال کرتے ہیں مگر آپ کسی بھی اچھے ہوٹل میں جائیں تو آپ کو بیڈ پر صرف سفید چادر ہی نظر آئے گی۔ یہ ہوٹلوں والے آخر سفید رنگ کو اتنا پسند کیوں کرتے ہیں؟
دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ہوٹل والوں کو سفید رنگ سے کو ئی خاص رغبت نہیں ہوتی بلکہ وہ تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ جب گاہک کمرے میں داخل ہو تو صفائی ستھرائی کا اعلٰی معیار دیکھ کر اس کا دل خوش ہوجائے۔ دراصل کمرے کے وسط میں سفید رنگ میں لپٹے بیڈ کو دیکھ کر ہمیں یہ احسا س ہوتا ہے کہ گویا کمرے کو ابھی بہت اچھی طرح صاف کیا گیا ہے، جبکہ اکثر حقیقت یہ ہوتی ہے کہ صرف بیڈ شیٹ ہی تبدیل کی گئی ہوتی ہے۔ یہ ایک نفسیاتی معاملہ ہے جس کا تعلق سفید رنگ سے پیدا ہونے والے صفائی ستھرائی کے احساس سے ہے۔
سفید چادروں کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ انہیں دھوتے ہوئے رنگ کے لحاظ سے علیحدہ نہیں کرنا پڑتا۔ تمام سفید چادروں کو اکٹھے دھویا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ہوٹلوں میں دستیاب دیگر کپڑے اور تولیے بھی زیادہ تر سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -