سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دیدی

سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دیدی
سندھ ہائیکورٹ نے نادرا کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی درخواست پر نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی فیروزہ بیگم نے نادرا کے ذریعے اسلحہ لائسنسوں کے اجراءکے خلاف دائر درخواست میں موقف اپنایاکہ نادرا کے ذریعے اجراءدرست طریقے سے نہیں ہورہا، ملکی حالات ایسے نہیں کہ دھڑادھڑاسلحہ لائنس جاری کیے جائیں جس کے بعد عدالت نے نادرا کے اسلحہ لائسنس کے اجراءپر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے تھے ۔
ہائیکورٹ کی طرف سے سٹے آرڈر آنے کے بعد وفاق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن درخواست مسترد ہوگئی اورمبینہ طورپر حکومت نے از خود لائسنسوں کا اجراءدوبارہ شروع کردیاجس پر خاتون نے دوبارہ توہین عدالت کی درخواست کردی جو زیرسماعت ہے ۔
وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ ہائیکورٹ میں ہی ایک ضمنی درخواست دائر کردی گئی جس میں موقف اپنایاگیاکہ مقدمہ فاضل عدالت میں زیرسماعت ہے ، درخواست پر فیصلہ آنے تک نادرا کواسلحہ لائسنس کے اجراءکی اجازت دی جسے فاضل عدالت نے منظورکرتے ہوئے تاحکم ثانی نادراکواسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دیدی ۔

مزید :

قومی -