نوازشریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں نہیں گزاریں گے بلکہ ۔۔ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

نوازشریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں نہیں گزاریں گے بلکہ ۔۔ ...
نوازشریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں نہیں گزاریں گے بلکہ ۔۔ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف اس مرتبہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں نہیں گزاریں گے اور پاکستان میں رہیں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ پاکستان میں ہی گزاریں گے اور 2 اپریل کو سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ بھی ڈالیں گے ۔ ذرائع کے مطابق   نواز شریف فی الحال لندن بھی نہیں جا رہے اور اپنے ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں جو ان کی صحت کی صورتحال کے حوالے سے مطمئن ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز لیگ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ان کے سعودی عرب اور  وہاں سےلندن جانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا مزید کہنا تھا وہ پاکستانی ہیں اور انہوں نے جلاوطنی معطل کرکے اپنے اہل وطن کے ساتھ وطن میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -