کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکا،2افراد جاں بحق، 17زخمی 

کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکا،2افراد جاں بحق، 17زخمی 
کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکا،2افراد جاں بحق، 17زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکا  میں 2افراد جاں بحق اور 17زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ڈبل روڈ پرپولیس کی گاڑی کے  قریب دھماکے ہوا ہے، جس میں 4 اہلکار زخمی  ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکے میں2افراد جاں بحق اور 17زخمی ہوئے،جاں بحق ہونے والوں میں جبار اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے،جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ دھماکے میں زخمی 17افراد کو ٹراما سنٹر  پہنچا دیاگیا،،زخمیوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا،

ترجمان بلوچستان حکومت کاکہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے،ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔