وقار احمد میاں کی بیٹی کی رخصتی اور بیٹے کے ولیمہ کی تقریب میں اہم رہنماﺅں کی شرکت

وقار احمد میاں کی بیٹی کی رخصتی اور بیٹے کے ولیمہ کی تقریب میں اہم رہنماﺅں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)لاہور ایوانِ صنعت و تجارت میں فاﺅنڈرز گروپ کے رہنما اور انجمن تاجران آٹوپارٹس بادامی باغ کے صدر وقار احمد میاں کی بیٹی مریم وقار کی رخصتی اور بیٹے حافظ فیروز یوسف کے ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صنعت و تجارت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ایم این اے بلال یاسین نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے تقریب میں شرکت کی اور وقار احمد میاں کو وزیراعلیٰ کی جانب سے گلدستہ اور تہنیتی پیغام دیا دیگر مہمانانِ گرامی میں سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار علی ملک، لاہور چیمبر کے نائب صدر کاشف انور، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ زاہد پرویز، ایم ایس میو ہسپتال امجد شہزاد، اے ایم ایس ظہیر الحسن میر، پیر ناظم حسین شاہ، لاہور چیمبر کے سابق صدور شیخ محمد آصف، شہزاد علی ملک، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عبدالباسط، مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے چیئرمین محمد علی میاں، مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر ناصر سعید، چیئرمین پیس کمیٹی خواجہ خاور رشید، میاں سعید ڈیرے والے، میاں اکبر رشید، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی، انجمن تاجران لاہور کے صدر طارق فیروز اوراظہر فرید مغل نمایاں تھے۔