”عمران خان کے پاس برطانیہ میں یہ چیز موجود ہے“تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرصحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پاس بھی بیرون ملک قیام کا اجازت نامہ ہے ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں اظہر جاوید نے لکھاکہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کے پاس بھی لامتناعی مدت کیلئے قیام کی اجازت ( انڈیفیننٹ لیو ٹوریمین )ہے جسے عمومی طورپر پرمننٹ ریذیڈنسی کے نام سے بھی جانا جاتاہے ، انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھاکہ ” یہ اقامہ سے زیادہ طاقتور ہے کیونکہ اقامہ کی مدت ایک مخصوص وقت کیلئے ہوتی ہے جبکہ سیٹلمنٹ پوری زندگی کیلئے ہے ، کیا عمران خان بھی اس وجہ سے نااہل ہوسکتے ہیں۔
یادرہے کہ اقامہ رکھنے کے الزام میں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قراردیا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسی الزام کے تحت وزیردفاع خواجہ آصف کو نااہل قراردے کر گھر بھیج دیا۔
اظہر جاوید کی اس ٹوئیٹ پر ایک صارف نے لکھاکہ ” عمران خان لاڈلہ ہے ، اس کیخلاف کچھ نہیں ہوسکتا“
آفریدی نامی صارف نے لکھاکہ ” یقین کرنا مشکل ہے لیکن آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ن لیگ کے رہنماو¿ں کے اقامہ کی بنیاد ملازمت اور اکاﺅنٹس چھپانے پر تھی جس کی وجہ سے وہ نااہل ہوئے جبکہ آئی ایل آر ضروری نہیں ‘۔
شاہ جہان اترا نے لکھاکہ ” عمران خان کو بھی ہونا چاہیے ۔۔۔“
مزمل اسلم نے لکھاکہ ”مستقل سکونت مسئلہ نہیں ہے ، مسئلہ تب آتا ہے جب کسی کے پاس آمدن کا ذریعہ ہوتاہے اور عوامی عہدہ رکھنے کے باوجود اس کے بارے میں نہیں بتایاجاتا، مزیدیہ کہ سرمایہ کاری قابل قبول ہے لیکن تنخواہ پر کام کرنا ممنوع“
محسن بخاری نے لکھاکہ ۔۔۔
شہنازسجاد نے لکھاکہ ۔۔۔
افسیر ملک نے استفسار کیا کہ ” بھیا کوئی بدعنوانی ۔ ۔ ۔ابھی تک میری لوٹی گئی رقم کی کوئی دستاویزات نہیں آئیں، انشاءاللہ اڈیالہ ۔ ۔۔ “