پی ایچ اے، تمام انجینئرز کی ڈگریاں چیک کرنیکا فیصلہ، جلد اہم پیش رفت

پی ایچ اے، تمام انجینئرز کی ڈگریاں چیک کرنیکا فیصلہ، جلد اہم پیش رفت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (سپیشل رپورٹر) ڈی جی پی ایچ اے نے ڈائریکٹیوریٹ آف(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
  انجینئرنگ کے ڈپٹی تمام انجینئرز کی ڈگریاں چیک کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید شفقت رضا نے پارکس اینڈ ہاریٹکلچر اتھارٹی کے شعبہ انجینئر میں تعینات انجینئرز کو کام کی سوجھ بوجھ نہ ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹرعدنان بٹ،نوید بھٹہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس عروج عمران،شاہد کا مران،خالد ظفر،اور سب انجینئر متین کی تعلیمی اسناد اور تجربے کے سرٹیفکیٹ چیک کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔واضع رہے کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف انجینئرنگ میں کام کی سوجھ بوجھ اور تجربہ نہ ہونے کے باعث مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے اس ضمن میں ڈی جی ایم ڈی اے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈ منسٹریشن کو محکمانہ طور پر مذکورہ انجینئرز کی ڈگریاں،اسناد اور تجربہ کے سرٹیفکیٹ تصدیق کرانے کی ہدایت کی ہے۔
پیش رفت