قسمت بیگ قتل کیس،سیکر ٹری کے بعد ڈرائیور اور گن مین بھی زیر حراست

قسمت بیگ قتل کیس،سیکر ٹری کے بعد ڈرائیور اور گن مین بھی زیر حراست
قسمت بیگ قتل کیس،سیکر ٹری کے بعد ڈرائیور اور گن مین بھی زیر حراست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کیس میں پولیس نے ان کے سیکرٹری کے بعد اب ان کے ڈرائیور اور گن مین کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

بلاول بھٹو کو پارٹی کی قیادت مکمل طور پر سنھبال لینی چاہیے,ان کی پالیسیاں بہتر ہیں:ذوالفقار مرزا

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مقتولہ قسمت بیگ کے سیکرٹر ی علی رضا بٹ سے اب تک ہونے والی تفتیش کے بعد قسمت بیگ کے ڈرائیور اور ان کے گن مین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قسمت بیگ کا قتل اجرتی قاتلوں کے ذریعے کروایا گیا ہے اس لیے ہم نے تفیش کے دائر کار کو وسیع کرد یا ہے اور اب لاہور کے تھیٹرز میں مقتولہ کی ساتھ کام کر نیوالی اداکاراوں سے بھی تفتیش کی جائی گی جس کے بعد امید ہے کہ یہ کیس حل کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پولیس کی خصوصی ٹیم نے مقتولہ کی والدہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد قسمت بیگ کے سیکرٹری علی بٹ ، سابق شوہر رانا مزمل اوراداکارہ ماہ نو ر سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تھی ۔

مزید :

لاہور -