موٹروے پر سفر سے پہلے ہیلپ لائن پر کال کرنے کی ہدایت

موٹروے پر سفر سے پہلے ہیلپ لائن پر کال کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور، لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک کیلئے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھلی ہے، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن130پر کال کرکے معلومات حاصل کریں اور دوران سفر کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے بھی ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔موٹروے ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک کھلی ہے، اسی طرح موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک کھلی ہے ۔ترجمان کے مطابق موٹروے پو لیس متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی یقینی بنا رہی ہے۔ جی ٹی روڈ مندرہ، ٹیکسلا، گوجرانوالہ کے مقامات پر بند ہے اور شاہدرہ پر جاری دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ سے لاہور میں داخلہ بھی مکمل بند ہے۔
یدایت

مزید :

علاقائی -