گیس کی بندش کا سلسلہ بدستور جاری‘ شہری بدحال‘ افسران خواب خرگوش میں

گیس کی بندش کا سلسلہ بدستور جاری‘ شہری بدحال‘ افسران خواب خرگوش میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، خانیوال، وہاڑی ، میلسی، شادن لُنڈ (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں گیس بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگ گیا ہے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی رات 9 بجے کے بعد صبح 5 بجے تک گیس بند رہتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں بھی پریشر (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

میں کمی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سلسلہ میں خانیوال سے بیورو نیوز کیمطابق سوئی گیس کے شدید بحران نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ۔خانیوال اور گر نواح کے علاقے پیرووال ،مخدوم پور اور کچا کھوہ ع دیگر علاقوں میں شدید گید کا بحران ۔شہریوں کے احتجاج میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔تفصیل کے مطابق سوئی گیس کے شدید بحران کی وجہ سے گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے ملازم پیشہ افراد اور سکول کے بچے ناشتہ کئے بغیر دفتر اور سکول جانے پر مجبور ہو گئے ۔خواتین کو خانہ داری میں دشواری کا سا منا ہے ۔جبکہ سول لائن کے علاقے میں دو روز سے سوئی گیس مکمل بند ہے ۔کھانا پکنے کے اوقات میں گیس نہیں آتی طلبا و طالبات اور کام پر جانے والے افراد کو ناشتہ بھی نہیں ملتا جبکہ پیروال ،مخدوم پور ،اور کچا کھوہ کے مختلف علاقہ جات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ ، نمائندہ خصوصی کیمطابق ملک بھر میں موسم سرما میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، حکومتی اعلان کے باوجود محکمہ سوئی گیس کی طرف سے شہر اور گردو نواح میں گزشتہ چارروز سے سو ئی گیس کی بندش شہر ی مشکلات سے دوچار دفاتر اور سکولوں ، کا لجوں میں جانے والے طالبعلم بغیر نا شتہ کیے گھروں سے روانہ ، سوئی گیس کی سپلائی دی جا ئے شہریوں کا مطالبہ ، تفصیل کے مطابق گزشتہ چار روز سے سوئی گیس کی بندش پر شہریوں محمد اکرم ، عبدالقیوم ، منیر احمد ، عبدالحمید، لیاقت علی نے شدید احتجاج کر تے ہوئے کیا ہے کہ سوئی گیس کی بندش سے گھروں کے چولہے بند پڑے ہیں کھانا ہوٹلوں سے منگوا منگوا کر ہم تھک چکے ہیں حکومت کی نا اہلی اور ذمے داران لوگوں نے عوام کا جینا دوبھر کا رکھا ہے ان کو اپنی حکومت پاری ہے چا ہیے ساری قوم اذیت میں مبتلا رہے شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام نے فوری طورپر سوئی گیس کی سپلائی بحال نہ کی تو ہم سڑکوں پر آکرشدید احتجاج کریں گے میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق صبح وشام کے اوقات میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے گیس صارفین کی چیخین نکلوادیں صبح کے اوقات میں صاحب ثروت مہنگے داموں خریدا ہوا ناشتہ کرکے بچوں کو سکول اور خود آفس جانے لگے غریب بے چارے چولہے ٹھنڈے ہونے کے باعث بغیرناشتہ کئے بھوکے ہی بچوں کو سکول اور خودکام کاج پر جانے لگے عوامی وسماجی حلقوں کا شدید احتجاج گیس لوڈ شیڈنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے محکمہ سوئی گیس نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن اور رات کے اوقات میں گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور محکمہ کی جانب سے اعلان کردہ اوقات کار کے دوران بھی سوئی گیس بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے اکثر گھروں میں ناشتہ کی تیاری میں شدید دشواری درپیش رہتی ہے اور سکولوں کو جانے والے بچے بغیر ناشتہ کیئے ہی جانے پر مجبور ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی بلا جواز لوڈ شیڈنگ فوری ختم کی جائے ۔ شادن لُنڈ سے نامہ نگار کیمطابق شادن لُنڈ میں گیس کی لو ڈ شیڈ نگ نے شہر یو ں کو اذ یت میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے لو ڈ شیڈ نگ کا دو را نیہ 18 گھنٹو ں پر محیط ہو تا ہے اتنی زیا دہ لو ڈ شیڈ نگ نے جہا ں رو ز مر ہ زند گی کو ڈسٹر ب کر کے رکھ دیاہے وہا ں پر گھر یلو خوا تین کو بہت زیا دہ مشکلا ت کا سا منا ہے صبح کے و قت بچے بغیر نا شتا کئے سکو ل جا نے پر مجبو ر ہیں اہلیا ن علا قہ محمدرفیق، جا وید اقبال، محمد علی، کر یم بخش، محمد عر فان، کلیم اللہ، ذکا ء اللہ، ثنا اللہ، طفیل حسن، محمد لقما ن ، سعید احمد، محمد بشیرو دیگر نے شد ید احتجا ج کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا کہ گیس کی لو ڈ شیڈ نگ کا دو را نیہ ختم کیا جا ئے ور نہ انڈ س ہا ئی بلا ک کر کے شد ید احتجا ج کیا جا ئے گا۔