حکومت اپوزیشن خصوصاً پی ٹی آئی ایوان میں فوری اور بامقصد مذاکرات کریں،ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے ملکی سیاسی صورتحال پر کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن خصوصاً پی ٹی آئی ایوان میں فوری اور بامقصد مذاکرات کریں۔
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا ہے کہ وقت آگیا ملک کو جمود پر لانے کے بجائے آگے بڑھنے کے پرامن راستے پر اتفاق کریں،دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی فوری اور بامقصد مذاکرات میں شریک کیا جائے، یہ ڈائیلاگ تمام فریقوں کیلئے سیاسی خودشناسی کا موقع ہونا چاہیے۔
ایچ آر سی نے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کےجذبات کو ٹھیس پہنچانے سے بھی گریز کیا جائے،اس سارے عمل میں دوسروں کی نقل وحرکت کی آزادی کو پامال نہ کیا جائے،روزی روٹی کمانےوالوں کی آزادی پامال نہ کی جائے خصوصاً اسلام آباد پنجاب میں۔
ہیومن رائٹس کمیشن کاکہنا ہےکہ مظاہروں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر سیاستدانوں کو تشویش نہ ہونا پریشان کن بات ہے،قانون نافذ کرنے والے ہوں یا سیاسی کارکن، کوئی بھی نقصان ناقابل عمل ہونا چاہیے۔