اسرائیل کے دن بھی گنے گئے، وہ کام شروع ہوگیا جس کا کسی اسرائیلی نے سوچا بھی نہ ہوگا

اسرائیل کے دن بھی گنے گئے، وہ کام شروع ہوگیا جس کا کسی اسرائیلی نے سوچا بھی نہ ...
اسرائیل کے دن بھی گنے گئے، وہ کام شروع ہوگیا جس کا کسی اسرائیلی نے سوچا بھی نہ ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اگر دنیا میں اسرائیل کا وجود قائم ہے تو اس کی واحد وجہ اس کا محافظ امریکا ہے، جس نے ایک چھوٹے سے ملک کو پوری عرب دنیا سے بڑھ کر طاقتور بنا رکھا ہے، مگر کب تک؟ یہ بہت پرانی بات نہیں ہے کہ جب امریکہ میں ہر خاص و عام اسرائیل کا زبردست حامی ہوا کرتا تھا، مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران اسرائیل کی حمایت میں غیر معمولی کمی آ چکی ہے۔ 
ویب سائٹ haaretz.comکی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اب اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کے ساتھ اس کی مخالفت کرنے والے بھی بڑی تعداد میں موجو دہیں۔ ایک دلچسپ انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد اسرائیل کی حامی ہے لیکن اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو ماضی کی نسبت اب اسرائیل کی حمایت میں بہت کمی آ چکی ہے۔ 
تین سال قبل کیے گئے ایک سروے میں 47 فیصد امریکیوں نے اسرائیل کو امریکا کا اتحادی قرار دیا تھا۔ گزشتہ سال کیے گئے سروے میں یہ تعداد 41 فیصد ہوچکی تھی ، جبکہ اس سال سروے کیا گیا تو صرف 37فیصد لوگوں نے اسرائیل کو امریکہ کا اتحادی قرار دیا۔ 
اگرچہ اس عرصے کے دوران ری پبلکن پارٹی اور قدامت پسندوں میں اسرائیل کی حمایت میں کچھ اضافہ ہوا ہے لیکن مجموعی طور پر امریکی شہریوں کی رائے کو دیکھا جائے تو اسرائیل کیلئے حمایت میں مسلسل کمی آتی جارہی ہے۔ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ عام امریکی شہریوں میں اسرائیل کی حمایت میں آنے والی کمی میں بڑی حد تک امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا بھی کردار ہے۔ ان کی اسرائیل کیلئے غیر معمولی حمایت نے اعتدال پسند امریکیوں کو اس بات پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ خود کو اسرائیل سے دور کر لیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -