ناراضگی ختم ،شاہ رخ اور فرح خان پھر سے پکے دوست بن گئے

ناراضگی ختم ،شاہ رخ اور فرح خان پھر سے پکے دوست بن گئے
 ناراضگی ختم ،شاہ رخ اور فرح خان پھر سے پکے دوست بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ کی فلم میکر فرح خان اور سٹار شاہ رخ خان کے درمیان دو سالہ ناراضگی ختم ہو گئی ہے ، ان کی تیسری نئی فلم ” ہیپی نیو ایئر“ جلد ریلیز ہو گی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان اور شاہ رخ کے درمیان2012ءمیں سنجے دت کی جانب سے دی جانے والی ایک پارٹی میں لڑائی ہوئی تھی۔فرح خان نے کہا ہے کہ جب کسی اچھے دوست کو کھو دیں تو اس کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے ، اور جب وہ دوبارہ مل جاتا ہے تو اور زیادہ خوشی ہوتی ہے،اس لڑائی نے انہیں آئندہ کبھی نہ لڑنے کا سبق دیا ہے۔فرح اور شاہ رخ ، میں ہوں ناں ، اوم شانتی اوم جیسی فلمیں دے چکے ہیں، ہیپی نیو ایئر میں شاہ رخ کے ساتھ دپیکا پڈوکون ، ابھشیک بچن ، بومن ایرانی ، سونو سود اور ویوان شاہ بھی کام کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -