دھاندلی کا واویلا کرنے والوں کو جوڈیشل کمیشن میں بھی سبکی ہو گی، خالد سلہریا

دھاندلی کا واویلا کرنے والوں کو جوڈیشل کمیشن میں بھی سبکی ہو گی، خالد سلہریا
دھاندلی کا واویلا کرنے والوں کو جوڈیشل کمیشن میں بھی سبکی ہو گی، خالد سلہریا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے) دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سیاستدانوں ، عسکری قیادت اور قوم کا متحد ہونا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بہترحکمت عملی اور پاکستان کی خوش قسمتی ہے،ان خیالات کا اظہار روز نامہ پاکستان سے مسلم لیگ ن جوہانسبر گ کے صدر خالد سلہریانے کیا، انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کی غیرمشروط منظوری اوردہشت گردی کے خاتمہ کے یک نکاتی ایجنڈے پرمتحدہونے کے بعدبعض سیاستدانوں کادوبارہ افراتفری پھیلانے اورقوم کی بجائے ذاتی مفادات کے لئے سیاسی دکانداری لگانے کے بیانات قوم کواصل مسائل سے ہٹانے کے مترادف ہے ، خالد سلہریانے مزید کہا کہ عمران خان اپنی سوچ میں مثبت تبدیلی لائیں اسی میں ملک و قوم کا مفادہے ،لیکن انہیں اب کچھ لوگ ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، 21ویںآئینی ترمیم کی منظوری دینے والوں نے حکومت کی نہیں بلکہ18کروڑعوام کے مفاداورمحفوظ پاکستان کی حمایت کی ہے،اکثریت رائے منظوری سے ثابت ہوگیاہے کہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے متحداوران کی نظرمیں دہشت گردی کاخاتمہ ہی پہلی ترجیح ہے۔آخر میں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے21ویںآئینی ترمیم کا بل قومی امنگوں کاآئینہ دارہے،تمام سیاسی قوتوں نے آرمی ایکٹ میں ترامیم کے لئے متفق ہوکرثابت کردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ اور نئی نسل کوپرامن پاکستان دینے کے لئے پرعزم ہیں ایک سوال کے جواب میں خالد سلہریانے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کرسکتی سعودی عرب کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کے مسلمان متحد اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہونگے ،خالد سلہریا نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ زکے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن نے میدان مار لیاہے۔ مسلم لیگ ن صحیح معنوں میں عوام اور ملک کی خدمت کر رہی ہے ، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف عوامی خواہشات کے مطابق ملک بھر میں ترقیاتی کام کروارہے ہیں۔ کنٹونمنٹ بورڈ ز کے انتخابات کے نتائج سے یہ حقیقت واضح ہو گئی ہے کہ عوام بے لوث خدمت کرنے والے عوامی نمائندوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کنٹونمنٹ بورڈزکے رہائشیوں نے دفن کر دی ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی کنٹینر کا جادو چل نہ سکا۔ دھاندلی کا الزام لگانے والے اب منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔ خالد سلہریانے کہا کہ موجودہ الیکشن نے ثابت کر دیا کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ دھرنے والے ملک کی خدمت کرنے کے بجائے عوام کیلئے مشکلات پیدا کر گئے۔ عوام نے خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ دھاندلی کا واویلا کرنے والوں کو جوڈیشل کمیشن میں بھی سبکی ہو گی۔
پرہ نے کہاکہ ہم بھارت اور اسکے خیر خواہوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جب تک نہ ریاست کو بھارت کے قبضے سے آزاد نہ کرینگے جدوجہد کو ہر قیمت اور ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔پرہ کے ہمراہ لیگ کے چیف آرگنائیزر فیروز احمد خان، محمد فاروق غوتہ پوری اور محمدرمضان خان کے علاوہ دیگر لیگ کارکنان بھی تھے ۔لیگ کے صدرضع کپواڑہ محمد اکرم نجار پالپورہ مرحوم غلام نبی لون کے گھر گئے اور لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی ۔

مزید :

عالمی منظر -