شاہ فیصل کرکٹ کلب نے خرم جمخانہ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

شاہ فیصل کرکٹ کلب نے خرم جمخانہ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) شاہ فیصل کرکٹ کلب اور خرم جمخانہ کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا جو کہ شاہ فیصل کرکٹ کلب نے ایک وکٹ سے جیت لیا۔ خرم جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 39 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ راؤ خیام عباس نے 92، محمد افضل56 اور زاہد اقبال نے 17 رنز بنائے۔ شاہ فیصل کرکٹ کلب کی طرف سے مستنصر حسین نے 3/41، علی منظور 2/28، عبدالقدوس 2/31، محمد اصغر 1/28، محمد عون بخاری 1/15 اور محمد علی نے 1/20وکٹ حاصل کیں۔
جواب میں شاہ فیصل کرکٹ کلب نے 32.3 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ گوہر حفیظ بٹ نے 73، ملک بلال 50، بابر منظور الہٰی 38، محمد الیاس 20 اور محمد عون بخاری نے 40 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ خرم جمخانہ کی طرف سے شہاب نے 4/50، اکمل 2/39 اور فاروق نے 3/25 وکٹ حاصل کیں۔