"چینی بحران کے کمیشن کو 2 سے 3 لیڈز ملی ہیں  جس کی وجہ سے ۔۔۔ " اسد عمر کے انکشاف نے کئی لوگوں کی نیندیں اڑادیں

"چینی بحران کے کمیشن کو 2 سے 3 لیڈز ملی ہیں  جس کی وجہ سے ۔۔۔ " اسد عمر کے انکشاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ چینی بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو کچھ لیڈز ملی ہیں جس کی وجہ سے انہیں مزید وقت دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب کمیشن بنایا جارہا تھا تو اس وقت بھی وزارت داخلہ نے یہ کہا تھا کہ کام مکمل کرنے کیلئے زیادہ وقت درکار ہوگا۔کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ انہیں مزید 2 سے 3 لیڈز ملی ہیں جس کی وجہ سے انہیں مزید وقت درکار ہے۔ کابینہ  نے اسی وجہ سے کمیشن کو مزید وقت دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کی تحقیقات ہورہی ہیں اور اس کا نتیجہ آئے گا تو کارروائی ہوگی کیونکہ بے وجہ تحقیقات کرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے چینی بحران کا فرانزک آڈٹ تیار کرنے والے انکوائری کمیشن کو مزید 3 ہفتوں کا وقت دیا ہے۔

مزید :

قومی -