پاکستان کے 10بڑے شہروں کا اعداد و شمار جاری، صوبہ پنجاب کے5شہر شامل

پاکستان کے 10بڑے شہروں کا اعداد و شمار جاری، صوبہ پنجاب کے5شہر شامل
پاکستان کے 10بڑے شہروں کا اعداد و شمار جاری، صوبہ پنجاب کے5شہر شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے آبادی کے اعداد و شمار جا ری کر دئیے گئے ہیں تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی پہلے جبکہ کوئٹہ دسویں نمبر پر ہے، 10بڑے شہروں میں صوبہ پنجاب کے 5شہر شامل ہیں۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جنگی جارحیت، مکان پر فائرنگ کے نتیجے میں3بہن بھائی شہید
ادارہ شماریات نے پاکستان کے زیادہ آبادی والے 10بڑے شہروں کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر قرار پایا ہے جس کی کل آبادی 1کروڑ49لاکھ 10ہزار352نفوس پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا شہر لاہور ہے جس کی کل آباد ی1کروڑ 11لاکھ26ہزار 285ہے۔پاکستان کا مانچسٹر کہلایا جانے والا شہر فیصل آباد32لاکھ 3ہزار 846نفوس کے ساتھ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا تیسرا بڑا شہر جبکہ پنجاب کا دوسرا بڑا شہر بن گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی کی کل آبادی 20لاکھ98ہزار231نفوس پر مشتمل ہے اور آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا چوتھا بڑا شہر بن گیا ہے۔پہلوانوں کا شہر گوجرانوالہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا پانچواں بڑا شہر بن گیا ہے جس کی مجموعی آباد ی20لاکھ 27ہزارایک ہوگئی ہے۔پھولوں کے شہر اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے دار الحکومت پشاورکی کل آبادی19لاکھ70ہزار 42نفوس پر مشتمل ہے، آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا چھٹا بڑا شہر بن گیا ہے۔اولیا کی سرزمین ملتان 18لاکھ 71ہزار 843 نفوس کے ساتھ پاکستان کا ساتواں بڑا شہر بن گیا ہے۔صوبہ سندھ کا اہم شہر حیدرآباد آبادی کے لحاظ سے آٹھواں بڑا شہر ہے اور اس میں 17لاکھ 32ہزار693افراد بستے ہیں۔شہر اقتدار اسلام آباد آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا نواں بڑا شہر ہے جس کی مجموعی آبادی 10لاکھ14ہزار825ہے۔ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا دسواں بڑا شہر کوئٹہ ہے جس کی کل آبادی10لاکھ1ہزار205نفوس پر مشتمل ہے۔

مزید :

قومی -