بی آر ٹی بسوں میں غلط دروازے سے سوار ہونے، گٹکا نسوار کھانے پر جرمانہ ہوگا، قانون منظور
کراچی(این این آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پراونشل موٹر وہیکل (ترمیمی) بل2023 کی منظوری دے دی ہے۔بل میں پراونشل موٹروہیکل ایکٹ 1965میں ترمیم سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے جس کے تحت بی آرٹی بسوں میں معذور،خصوصی افرادکیلئے نشست مختص کی جائیں۔بی آرٹی میں معذور، خصوصی افراد کی نشاندہی نہ کرنے پر500 روپے جرمانہ ہوگا جبکہ بی آرٹی بسوں میں سفرکے دوران 5 سال تک کے بچے کرایہ سے مستثنی ہوں گے۔بی آر ٹی بسوں میں داخلہ و اخراج کے لئے مختص دروازوں کے استعمال کی خلاف ورزی پر1000روپے جرمانہ دینا ہوگا۔دوران سفر، کوریڈور یا بس اسٹاپ پر سگریٹ نوشی، پان یا نسوار کھانے اور تھوکنے پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر 1000روپے جرمانہ دینا ہوگا۔
قانون منظور