سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے امریکی کرکٹ ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے امریکی کرکٹ ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی
سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے امریکی کرکٹ ٹیم سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر محمد آصف نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے ٹی20 ورلڈکپ میں بھی امریکی ٹیم پاکستان کو شکست دے گی۔

ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کھیلنے والی ٹیم سے ہار رہے ہیں، ٹیم سے بڑا میگا ایونٹ کیلئے سٹاف پہنچا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ محض ہوسٹ ہونے کی وجہ سے کھیلنے والی ٹیم سے ہارنا شرمناک ہے اور جس طرح کی پاکستان کرکٹ چل رہی ہے امریکہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کو 2026 ٹی20 ورلڈکپ میں ہرا دے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2026 ورلڈکپ سے پہلے ہم کپتان، کوچ اور ٹیم تبدیل کردیں گے۔ پوری دنیا 2، 3 سال کا پلان لیکر چلتی ہے لیکن ہمارے پاس ایسا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بالرز اب فرینڈلی ہوچکے ہیں، انہیں بلےباز چھکا، چوکا لگاتا ہے تو ہنستے ہیں اور اگلے بال پر دوبارہ وہی غلطی دہراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بھی سب سے دوستیاں تھیں لیکر گراؤنڈ میں کوئی چھکا چوکا لگاتا تھا تو وکٹ لینے کیلئے پریشان رہتے تھے ایسے میں کئی بار جرمانے بھی بھگتے، مگر آج کی لاٹ سمجھ نہیں آتی۔

مزید :

کھیل -