اوکاڑہ سے اغواء ہونیوالی بچی لاہور سے برآمد،دو ملزم گرفتار

اوکاڑہ سے اغواء ہونیوالی بچی لاہور سے برآمد،دو ملزم گرفتار
اوکاڑہ سے اغواء ہونیوالی بچی لاہور سے برآمد،دو ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے اغواء ہونے والی 12 سال کی بچی کو جنوبی چھاؤنی آپریشنز پولیس نے سے بازیاب کرا لیا، پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔ اس حوالے سے ایس پی کینٹ نے بتایا کہ جنوبی چھاؤنی آپریشنز پولیس نے اوکاڑہ سے مغوی بچی کو ڈھونڈ لیا، 12سالہ انعم شہزادی کیولری گراؤنڈ کے علاقے سے ملی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بچی نے بتایا ہے کہ وہ اوکاڑہ کی رہائشی ہے اور 4 ملزمان نے اسے اغواء کیا تھا، ملزمان نے بچی کو کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں رکھا ہوا تھا۔ایس پی کینٹ نے بتایا کہ بازیاب ہونے والی بچی کی نشاندہی پر مذکورہ گھر سے ملزمان عباس اور سرور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان پر اوکاڑہ میں2 دسمبر کو  بچی کے اغواء کا مقدمہ بھی درج ہے۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔