63 سالہ پاکستانی شہری نے پرائمری سکول میں داخلہ لے لیا

63 سالہ پاکستانی شہری نے پرائمری سکول میں داخلہ لے لیا
 63 سالہ پاکستانی شہری نے پرائمری سکول میں داخلہ لے لیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوئر دیر (ویب ڈیسک) علم  حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور  اس قول کی زندہ مثال بنے ہیں لوئر دیر کے63 سالہ دلاور خان جنہوں نے پرائمری سکول میں داخلہ لے لیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق 63 سالہ طالب علم دلاور خان لوئر دیر کے علاقے خونگی کے رہائشی ہیں جو غربت سے بھری مشکل زندگی اور  خاندان کی کفالت کی ذمہ داریوں  کے باعث  بچپن میں سکول نہ جاسکے تاہم وہ اپنا یہ شوق اب پورا کر رہے ہیں۔ دلاور خان نے پڑھنے کے لیے پرائمری سکول میں داخلہ لیا ہے اور اب وہ اپنے ننھے دوستوں کے ساتھ روز صبح سویرے سکول جاتے ہیں۔

دلاور خان کا کہنا ہے کہ  وہ دین کو بہتر انداز  میں سمجھنے اور  اسلام کی تبلیغ کے لیے علم حاصل کرنا چاہتے ہیں،  سکول کے اساتذہ اور ساتھی طلبا بھی ان کے جذبہ شوق سے بہت متاثر ہیں۔