مہمند،تحصیل صافی لکڑو کالج میں کھلی کچہری

مہمند،تحصیل صافی لکڑو کالج میں کھلی کچہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل صافی لکڑو کالج میں ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کی خصوصی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد۔ کھلی کچہری میں صافی قومی مشران نے علاقے کے مسائل بیان کئے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی لکڑوکالج میں ڈپٹی کمشنر افتخار عالم کی خصوصی ہدایات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اے ڈی سی سید سیف الاسلام، ڈی پی او فضل احمد جان، اے سی اپر مہمند حامد اقبال تحصیلدار صافی اور تمام محکموں کے نمائندے شامل موجود تھے۔ اس موقع پر تحصیل صافی کے مشران اور عوام نے اپنے علاقے کے مسائل بیان کئے۔ مشران نے کہ اکہ عرصہ دراز سے لکڑو ڈگری کالج کی دوبارہ مرمت، نادرا آفس کا قیام، مامد گٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اور دوائیاں، تعلیمی مسائل کا حل، تحصیل صافی کے تمام بیسک ہیلتھ یونٹ میں لشمینیاں کے انجکشن مہیاکرنا، بجلی لوڈ شیڈنگ اور واپڈا لائن مین تعیناتی، ڈی آر سی میں تحصیل صافی کے لوگوں کو نظر انداز کرنا، لیڈی ہاسٹل کا قیام، تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ، قنداری گھڑی میں ٹیوب ویل میں ناقص میٹریل کا استعمال و دیگر مسائل کو کھلی کچہری کے دوران سامنے رکھے۔ کھلی کچہری میں محکمہ جات کے مشران، اے ڈی سی، ڈی پی او، اے سی اپر مہمند و تحصیلدار نے بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور بعض مسائل متعلقہ محکموں کے سامنے رکھے۔ جن کا انہوں نے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔