جھولا ٹکرانے سے ایک سالہ بچی دم توڑ گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

جھولا ٹکرانے سے ایک سالہ بچی دم توڑ گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
جھولا ٹکرانے سے ایک سالہ بچی دم توڑ گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں جھولے کی ٹکر لگنے سے ایک سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی جو بعد ازاں دم توڑ گئی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق افسوس ناک واقعہ لاہور کے گلشن اقبال پارک میں اتوار کو پیش آیا تھا، میرب نامی بچی والدہ کے ہمراہ تھی کہ انہیں جھولا آ لگا جس سے دونوں زخمی ہو گئیں۔

واقعے کی ایف آئی آر گلشن اقبال تھانے میں درج کی گئی جس میں کہا گیا کہ جھولا لگنے سے والدہ اور بچی دونوں زخمی ہوئیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی بچی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمشید نامی ٹھیکیدار کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔