ٹرمپ کے تارکین وطن پر پابندی کے فیصلے نے میرا دل توڑدیا،ملالہ یوسف زئی

ٹرمپ کے تارکین وطن پر پابندی کے فیصلے نے میرا دل توڑدیا،ملالہ یوسف زئی
ٹرمپ کے تارکین وطن پر پابندی کے فیصلے نے میرا دل توڑدیا،ملالہ یوسف زئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(صباح نیوز)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے تارکین وطن اور سات مسلم ملکوں کے افراد کی امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے نے میرا دل توڑ دیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کے تارکین وطن اور سات مسلم ملکوں کے افراد کی امریکا میں داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ تارکین وطن افراد پر پابندی کے فیصلے نے میرا دل توڑ دیا ہے،صدر ٹرمپ تشدد اور جنگ سے متاثرہ خواتین اور بچوں پر دروازے بند کررہے ہیں۔
دنیا میں بڑا بے یقینی کا دور ہے،میں امریکی صدر ٹرمپ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ دنیا میں سب سے بے بسی کا شکار بچوں اور انکے اہل خانہ سے منہ نہ پھیریں۔ملالا کا مزید کہنا ہے کہ میرا دل ٹوٹ گیا ہے کہ وہ شامی پناہ گزینوں کے بچوں جو 6 سال سے خانہ جنگی کا شکار ہے،اس میں ان کی خود کی کوئی غلطی نہیں،ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ملالہ نے امریکی صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔یاد رہے کہ نو اکتوبر 2012 کو دہشتگردوں نے اسکول وین میں بیٹھی ملالہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا، حملے میں ملالہ یوسف زئی کو سر پر ایک گولی لگی تھی، جس کے بعد ملالہ کو علاج کیلئے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔ملالہ یوسف زئی کو سال 2014 میں بچوں کی تعلیم کے لئے جدوجہد کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور چائلڈ لیبر کے خلاف جنگ کرنے والے بھارتی سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی کو مشترکہ طورپر امن کے نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

مزید :

قومی -