محمد علی میاں کے ساتھ ہال روڈ کے تاجرنمائندہ وفد کی ملاقات

محمد علی میاں کے ساتھ ہال روڈ کے تاجرنمائندہ وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے ٹریڈرز محمد علی میاں سے گزشتہ روز ہال روڈ کے تاجرنمائندوں نے وفد کے ہمراہ آٹھ کلب روڈ پر ملاقات کی ۔ا س موقع پر چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن)تاجر ونگ سہیل بٹ راڈو والے کو وفد نے ہال روڈ کے تاجروں اور مارکیٹ مسائل سے آگاہ کیا ۔وفد میں انجمن تاجران ہال روڈ و لنک میکلو ڈ روڈ کے صدر شبیر لبھا ،تاجر رہنماء حاجی نواز پپو ، شاہد نذیر و دیگر موجو د تھے ۔ وفد سے مسائل سننے کے بعد محمد علی میاں اور سہیل محمو د بٹ نے ہال روڈ کے تاجروں کو یقین دلایا کہ آپ کے مسائل حل اور مارکیٹ کو مذید بہتر انداز میں کاروباری آسانیاں پیدا کرنے کے لیے محکموں کی خدمات لیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے سر گر م عمل ہیں ان کی جانب سے ہدایات ہیں کہ تاجر برادری کو ریلیف اور ان کے ساتھ لائیزن رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو بروئے کار لایا جائے ۔ سہیل بٹ کا مذید کہنا تھا کہ ہال روڈ ایک بڑا تجارتی مرکز ہے جہاں پر روزانہ کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے اور ملک بھر سے بیوپاری تھوک کی غرض سے خریداری کرنے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہال روڈ کے تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں جس کے لیے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا ۔

مزید :

کامرس -