نیپرا نے بجلی 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

نیپرا نے بجلی 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر))نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 70پیسے اضافے کی درخواست دی تھی تاہم نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے جو جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہے۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا اور کراچی کے صارفین اس سے مستثنیٰ ہیں۔
بجلی مہنگی

مزید :

صفحہ اول -