الیکشن کمیشن کا ریٹرننگ افسروں کو دوبارہ کنتی کی درخواستیں 2روز میں نمٹانے کا حکم

الیکشن کمیشن کا ریٹرننگ افسروں کو دوبارہ کنتی کی درخواستیں 2روز میں نمٹانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)) الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ دوبارہ گنتی کی درخواستوں کو اگلے دو روز میں نمٹا کر 29 جولائی تک حتمی رزلٹ مرتب کریں،پوسٹل بیلٹ پیپر کی گنتی اور الیکشن ایکٹ کے مطابق امیدواروں کی موجودگی میں اگلے دو دنوں میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبہ بھر مین تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن جن حلقوں میں امیدواروں کی جانب سے الیکشن ایکٹ کی شق 95(5) کے مطابق دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ افسران حتمی نتائج الیکشن ایکٹ کی شق نمبر 95(7) کے تحت 29 جولائی تک مرتب کریں گے کمیشن کے مطابق تمام ریٹرننگ افسران فارم 45 کے حصول کے خواہشمند امیدواروں کو نقول فوری طور پر فراہم کریں کمیشن نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ پوسٹل بیلٹ پیپر اور دوبارہ گنتی کیلئے تمام امیدواروں یا ان کے ایجنٹس کو حتمی نتائج مرتب کرنے کے دن مقام اور وقت کی تحریری طور پر اطلاع دیں اور ان کی موجودگی میں تمام کارروائی کریں۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ اول -