ڈاکٹرفہمیدہ مرزاجنرل نشست سے مسلسل 5بار جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں

ڈاکٹرفہمیدہ مرزاجنرل نشست سے مسلسل 5بار جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) ملک بھر میں عام انتخابات 2018کے دوران نئے نئے ریکارڈز بھی بن رہے ہیں،سابق سپیکر قومی اسمبلی فہیدہ مرزا نے بھی ایسا ہی ایک ریکارڈ بنا دیا جو ایک ہی حلقے کی جنرل نشست سے مسلسل 5بار الیکشن جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق فہمیدہ مرزا نے 1997سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا،2008کے انتخابات کے بعد وہ قومی اسمبلی کی 18ویں سپیکر بھی رہ چکی ہیں اور وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔
ڈاکٹرفہمیدہ مرزا

مزید :

صفحہ اول -